20 اکتوبر ، 2012
کراچی … کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں نے امن و امان کی خراب صورتحال پر 3 نومبر کو گورنر اور وزیراعلیٰ ہاوٴس کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں کا ایک اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امن و امان کی خراب صورتحال پر 3 نومبر کو تاجر اور صنعتکار گورنر اور وزیراعلیٰ ہاوٴس کراچی کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔ تاجروں وصنعتکاروں کے اجلاس میں شہر میں ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے بتایا کہ امن و امان کی خراب صورتحال پر 10 نومبر سے تمام تاجر اور صنعتکار ہڑتال بھی کریں گے ۔