15 فروری ، 2012
لاہور…اپوزیشن لیدڑ راجا ریاض کا کہنا ہے کہ دواوٴں کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔ سوئے ہوئے وزیراعلیٰ اپیل کرتا ہوں کہ ڈینگی سے بچاو کے لیے ابھی سے اقدامات کریں۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہنا تھا کہ پی آئی سی کی دواوٴں سے متاثر ہونے اور مرنے والوں کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب ڈینگی کے حوالے سے اقدامات کر لیں، مارچ پھر آ رہا ہے۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے وزیراعلیٰ کی ایوان میں آنے کی یقین دہانی کرائی تھی وزیراعلیٰ کو اسمبلی میں نہ آنے پر اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر نے اس معاملے کو بزنس ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس میں اٹھانے کا اعلان کیا۔