21 اکتوبر ، 2012
لندن. . .. بیکار بے مباش نہ پھر اکر کچھ کیا کر، کچھ نہیں تو کپڑے ہی اُدھیڑ کر سی لیا کر۔۔یہ محاورہ ویسے تو ہر کسی نے ہی سنا ہوگا تاہم اس کی تازہ ترین مثال برطانیہ کے سابق کپتان،ٹیسٹ کرکٹرو آل راؤنڈرAndrew Flintoffنے پیش کی ہے۔کرکٹ کے میدان کوخیر باد کہنے کے بعدFlintoffاب پیشہ ور باکسر بن کر باکسنگ رنگ میں اُترنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔34سالہ Flintoffاگلے ماہ 30نومبر کو برطانوی شہر مانچسٹر کے مین ایرینا میں اپنی پہلی ہیوی باؤٹ کے باکسنگ رِنگ میں آئینگے۔واضح رہے کہ پیشہ ورہیوی ویٹ باکسر بننے کے لیے Flintoffپچھلے دس ماہ سے کڑی محنت کرتے ہوئے 40پونڈ وزن بھی گھٹا چکے ہیں اور اگر باکسنگ بورڈ آف کنٹرول کے سامنے میڈیکل چیک کے بعد انہیں باقاعدہ طور پر 12ماہ کا باکسنگ لائسنس بھی مل جائیگا۔