15 فروری ، 2012
لاہور …لاہور میں کھاڑک فیکٹری دھماکا کیس کے ملزمان کی عبوری ضمانت میں عدالت نے دو دن کی توسیع کر دی۔لاہور کے علاقے کھاڑک میں گرنے والی فیکٹری کے مالکان زبیر، ظہیر اور ظفر اقبال سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں دو دن کی توسیع کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔ عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کر کے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے تھانہ سبزہ زار کے سابق ایس ایچ اوز اعجاز اور قمر عباس کے خلاف بھی غفلت کا مظاہرہ کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔