کھیل
Time 31 اکتوبر ، 2021

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی درگت کے بعد میمز کا طوفان آگیا

نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ —فوٹو: آئی سی سی
نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ —فوٹو: آئی سی سی 

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 بھارت کو رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری شکست کاسامناکرنا پڑاجبکہ  اس سے قبل پاکستان نے 10 وکٹوں سے بھارت کو ہرایا تھا۔

سوشل میڈیا پر بھارت کی شکست کے بعد میمز کا طوفان آگیا۔

کچھ صارفین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا نام تبدیل کرکے آئی پی ایل رکھنے کی تجویز دی تو کسی نے آئی پی ایل پر پابندی لگانے کا مشورہ دے دیا۔ 

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

مزید خبریں :