کھیل
22 اکتوبر ، 2012

پریمیئر لیگ فٹ بال:کے آر ایل نے بلوچ ایف سی کو 4-0 سے شکست دیدی

کراچی… انٹرنیشنل اسٹرائیکر کلیم اللہ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت کے آر ایل نے پریمیئر لیگ فٹ بال میں بلوچ ایف سی کو 4-0 سے شکست دیدی۔ کے آر ایل اور بلوچ ایف سی کے درمیان ریلوے فٹ بال اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا گیا میچ یک طرفہ رہا جس میں آر ایل کے اسٹرائیکر کلیم اللہ نے شاندار کھیل پیش کیا اور اپنی ہیٹ ٹرک مکمل۔ نویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ 2012 میں یہ کلیم اللہ کی چوتھی ہیٹ ٹرک ہے۔ انہوں نے مسلسل تین میچوں میں ہیٹ ٹرک کرنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ آر ایل کی طرف سے چوتھا گول اسٹرائیکر سعد اللہ نے کیا۔ زرعی ترقیاتی بنک لمٹیڈ (زیڈ ٹی بی ایل) اور پی آئی اے) درمیان جناح فٹ بال اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں زیڈ ٹی بی ایل نے ایک صفر سے فتح اپنے نام کی۔ میچ کا واحد گول مڈ فیلڈر اظہار الحق نے کیا۔ووہیب ایف سی لاہور اور نیوی کے درمیان یو ایم ٹی فٹ بال گراؤنڈ جوہر ٹاؤن لاہور کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہوسکا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں ووہیب ایف سی لاہور کے اسٹرائیکر نعمان نے جبکہ نیوی کے مڈ فیلڈر عبدالحق نے گول کئے۔ پاکستان ائیر فورس اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے درمیان پی اے ایف کمپلکس گراؤنڈ پشاورکھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔علاوہ ازیں جاپان کا دورہ کرنے والی پاکستان انڈر 14 فٹ بال ٹیم ہفتے کی رات لاہور پہنچ گئی۔پاکستان انڈر14 قومی فٹ بال ٹیم نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں 9 سے 19 اکتوبر تک ہونے کزووا پروجیکٹ، جاپان انڈر 14 فٹ بال ایکس چینچ پروگرام کے تحت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا جس میں اس سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم کے کوچ حسن بلوچ نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری ٹیم نے چار میچوں میں شرکت کی جن میں سے تین میں فتح حاصل کی۔ نیپال کے خلاف میچ شکست ہوئی جبکہ ہوم ٹیم جاپان کو ہم نے شکست دی۔ اس ٹیم کے خلاف کھلاڑیوں کی کارکردگی عمدہ رہی، ایشیا کی ٹاپ اور ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم کے خلاف ہمارے کھلاڑیوں کمال کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سری لنکا سے بھی فتح حاصل کی لیکن اس کے فورا بعد نیپال سے ہونے والے میچ میں ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے میچ میں کھلاڑی تھکے ہوئے تھے اور نیپال کی ٹیم اپنا فریش میچ کھیل رہی ہے اس وجہ سے ہمارے کھلاڑی اپنے کھیل کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔ فٹ بال ایکسچیج پروگرام میں ساؤتھ ایشیا کی 10 ٹیموں نے شرکت کی۔ پاکستانی ٹیم 16 کھلاڑیوں ا ور 4 آفیشلز پر مشتمل تھی۔ نیپال نے 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، جاپان نے دس پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور پاکستان نے 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید خبریں :