03 نومبر ، 2021
کراچی کے دو تھانوں کی مکمل نفری تبدیل کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاؤن اور منگھو پیر تھانے کی مکمل نفری کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تھانوں کی نفری کو سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ تقریبا 250 کے قریب افسران و اہلکاروں کی تبدیلی کی گئی ہے۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں تھانوں کی حدود میں کرپشن، زمینوں پر قبضے اور ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کی شکایات کے باعث نفری کو تبدیل کیا گیا ہے۔