کاروبار
22 اکتوبر ، 2012

آئی ایم ایف نے پاکستان میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کردی

آئی ایم ایف نے پاکستان میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کردی

اسلام آباد … انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کردی، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوروں کو چھوٹ نہیں سزا ملنی چاہئے، اس اسکیم سے ایماندار ٹیکس دہندگان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مخالفت کردی ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکس چوروں کا ڈیٹا ہے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے، ٹیکس چوروں کو چھوٹ نہیں سزا ملنی چاہئے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی انفورسمنٹ بہتر بنائی جائے، ایمنسٹی اسکیم سے ایماندار ٹیکس دہندگان کی حوصلہ شکنی ہوگی، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ٹیکس چوروں کو رعایت دینے کے مترادف ہے۔

مزید خبریں :