Time 10 نومبر ، 2021
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: اب تک سب سے زیادہ چھکے لگانے والے 5 کھلاڑی

— فوٹو فائل
— فوٹو فائل

متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 کا طویل مرحلہ ختم ہو چکا ہے اور اب ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا ۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نام سنتے ہی ذہن میں چھکے اور چوکے آتے ہیں۔ اس لیے سپر 12 مرحلے کے اختتام پر ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اب تک ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں سب سے زیادہ چھکے کن کھلاڑیوں نے لگائے اور ان میں پاکستان کا کونسا کھلاڑی شامل ہے۔

جوس بٹلر

جارح مزاج کرکٹر نے سری لنکا کیخلاف سنچری بھی اسکور کی تھی— فوٹو: اے ایف پی
جارح مزاج کرکٹر نے سری لنکا کیخلاف سنچری بھی اسکور کی تھی— فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوس بٹلر اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے  5 میچوں میں 13 چھکے لگائے ہیں۔

جارح مزاج کرکٹر نے ان پانچ میچز میں 240 رنز اسکور کیے ہیں جن میں سری لنکا  کے خلاف ایک سنچری بھی شامل ہے۔

ڈیوڈ ویزا

ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا— فوٹو: گیٹی امیجز
ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا— فوٹو: گیٹی امیجز

نمیبیا کی ٹیم اگرچہ سپر 12 مرحلے میں صرف ایک میچ جیتا مگر آل راؤنڈر کھلاڑی ڈیوڈ ویزا اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ ویزا نے 8 میچز میں 11 چھکے لگائے ہیں جب کہ ان کے رنز کی مجموعی تعداد 227 ہے۔

چیرتھ اسالنکا

فوٹو: گیٹی امیجز
فوٹو: گیٹی امیجز

سری لنکن کرکٹر چیرتھ اسالنکا 6 میچز میں 9 چھکے لگاکر تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں 231 رنز بنائے ہیں۔ 

ایڈن مارکرام

جنوبی افریقین بیٹر ایڈن مارکرام کا نمبر چوتھا ہے— فوٹو: گیٹی امیجز
جنوبی افریقین بیٹر ایڈن مارکرام کا نمبر چوتھا ہے— فوٹو: گیٹی امیجز

سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں میں جنوبی افریقین بیٹر ایڈن مارکرام کا نمبر چوتھا ہے۔ انہوں نے اس ورلڈ کپ میں 9 چھکے لگائے ہیں اور مجموعی طور پر 5 میچز میں 162 رنز اسکور کیے۔ 

مگر بدقسمتی سے گروپ ون میں شامل جنوبی افریقا کی ٹیم اپنے پانچ میں سے چار میچ جیت کر بھی سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکی۔

محمد رضوان

جاندار چھکے لگانے والے بیٹر محمد رضوان نے اب تک 214 رنز اسکور کیے ہیں—فوٹو: آئی سی سی
جاندار چھکے لگانے والے بیٹر محمد رضوان نے اب تک 214 رنز اسکور کیے ہیں—فوٹو: آئی سی سی

پاکستانی اوپنر محمد رضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں اب تک 5 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 8 چھکے لگائے۔ جاندار چھکے لگانے والے بیٹر محمد رضوان نے اب تک 214 رنز اسکور کیے ہیں۔

مزید خبریں :