Time 13 نومبر ، 2021
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 1.43 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.75 فیصد ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل
 پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 1.43 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.75 فیصد ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 1.43 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.75 فیصد ہو گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 6.70 اور لائٹ ڈیزل پر 0.20 فیصد ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے آغاز پر ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری


مزید خبریں :