کھیل
Time 14 نومبر ، 2021

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز 0-3 سے جیت لی

ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھی 6 وکٹوں سے ہرایا —فوٹو: ویسٹ انڈیز کرکٹ
ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھی 6 وکٹوں سے ہرایا —فوٹو: ویسٹ انڈیز کرکٹ 

ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھی 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

مہمان ٹیم نے 226 رنز کا ہدف 44اوورز میں پورا کر دیا ،کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی ۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 7 وکٹ پر 225 رنز بنائے  تھے ،منیبہ علی نے ففٹی اسکور کی ۔

جواب میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے ہدف 4 وکٹ پر پورا کر تے ہوئے تین ون ڈے میچز کی سیریز 0-3 سے جیت لی۔

مزید خبریں :