15 نومبر ، 2021
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے نانا چوہدری رانا عبدالرحمان پاکستان بننے کے خلاف تھے اور انہوں نے 1945 میں مسلم لیگ کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔
شہبازگِل نے کہا کہ انھوں نے ایک سال پہلے احسن اقبال سے یہ سوال پوچھا تھا مگر احسن اقبال نے اس کا جواب نہیں دیا۔
اس سے پہلے احسن اقبال نے کہا تھا کہ اُن کا تعلق اُس تیسری نسل سے ہے جس نے قائداعظم کے خوابوں میں رنگ بھرنے کے لیے اپنی زندگی بسر کی۔
شہباز گل کے بیان پر احسن اقبال کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔