پاکستان

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد وزیراعظم حکومتی ارکان کی لابی میں گئے

پارلیمنٹ کے مشترکہ مشترکہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے 33 بلز کی منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان ایوان سے حکومتی ارکان کی لابی میں گئے اور گفتگو بھی کی۔

وزیراعظم نے اتحادی اور  حکومتی خواتین ارکان سے بھی ملاقات کی، وزیراعظم نے فنکشنل لیگ کی رہنما سائرہ بانو سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم نےفنکشنل لیگ کے ارکان اسمبلی اور قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ قانون سازی میرے لیے نہیں بلکہ جمہوریت مضبوط کرنے کیلئے ہے، اتحادی جماعتوں کا  قانون سازی میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں، اب الیکشن  کا حصہ بن سکیں گے۔

فنکشنل لیگ کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے بھی وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کہا کہ عوامی مفادمیں کی گئی قانون سازی میں پہلے بھی ساتھ تھے،آئندہ بھی ساتھ دیں گے۔

مزید خبریں :