23 اکتوبر ، 2012
ایبٹ آباد…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری زکاء اشرف نے کہا ہے کہپاکستان پریمیئر لیگ اگلے سال مارچ میں ہوگی، لیگ میں شرکت کیلئے انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے رابطہ شروع کردیا ہے۔ایبٹ آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے اجلاس سے قبل ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئر مین نے کہا کہ اصولی طور پر پاکستان پریمئر لیگ کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جسکی حتمی منظوری گورننگ بورڈ کے اجلاس میں دی جائیگی اور یہ مقابلے آیندہ سال مرچ میں منعقد کئے جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ لیگ کرکٹ عالمی سطح پر کاروبار کی صورت اختیار کر گیا ہے، اس میں مقابلے کا بھی سامنا ہے لیکن ہم اس مقابلے کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ لیگ تب ہی کامیاب ہوگی جب انٹرنیشنل کھلاڑی بڑی تعداد میں اس میں حصہ لیں، ان کھلاڑیوں سے رابطے کا آغاز کر دیا ہے،انھوں نے اعلان کیا کہ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم کی باؤنڈری وال اور تماشائیوں کیلئے اسٹینڈز بنانے کا فیصلہ بھی ہو چکا ہے ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو جدید سہولیات سے آراستہ کریں گے، یہاں نیشنل کیمپ کے علاوہ انٹرنیشنل ٹیموں کو بھی لائیں گے، اور ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے فاٹا ریجن کے قیام کا فیصلہ ہو چکا ہے۔