Time 20 نومبر ، 2021
پاکستان

کراچی میں الیکٹرونکس مارکیٹ کے تاجرکا دن دیہاڑے اغوا اور رہائی

تاجرکو دوست نے پہلےگلشن اقبال میں گھمایا پھر سفید ڈبل کیبن گاڑی میں مسلح افراد آئے اور اغوا کرکے حب لے گئے، ایف آئی آر کا متن— فوٹو:فائل
تاجرکو دوست نے پہلےگلشن اقبال میں گھمایا پھر سفید ڈبل کیبن گاڑی میں مسلح افراد آئے اور اغوا کرکے حب لے گئے، ایف آئی آر کا متن— فوٹو:فائل

کراچی میں الیکٹرونکس مارکیٹ صدر کے تاجرکا دن دیہاڑے اغوا اور رہائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق  واقعے کا مقدمہ تاجر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس کے مطابق تاجر کومسلح افرادحب لےگئے جہاں تشدد کیا اور رقم چھین لی۔

متن میں کہا گیا ہے کہ چمن کے تاجر کو 2 روز قبل دوست نے زمین خریدنے کے بہانے پیسے لے کربلایا، تاجرکو دوست نے پہلےگلشن اقبال میں گھمایا پھر سفید ڈبل کیبن گاڑی میں مسلح افراد آئے اور تاجرکو اغوا کرکے حب لے گئے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایک ملزم تاجر کی گاڑی لےکرپیچھے آیا جبکہ ملزمان نے تاجر کی گاڑی کا پیچھا الیکٹرونکس مارکیٹ سے ہی کیا جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاجر کا بیان ہے اس سے سادے کاغذات پر دستخط بھی کرائے گئے ہیں تاہم تحقیقات کے بعد ہی حتمی طورپر کچھ کہا جاسکے گا۔

دوسری جانب صدرکراچی الیکٹرونکس مارکیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ ہمارے تاجر کو انصاف دلایا جائے۔

مزید خبریں :