21 نومبر ، 2021
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کے بعد بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے ہمراہ پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ٹوئٹر پر حال ہی میں ویرات کوہلی کی جانب سے انوشکا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔
شیئر کی گئی تصویر میں انوشکا اور ویرات کو سفید رنگ کی ٹی شرٹس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر میں ویرات اور انوشکا کو خاصا پر اعتماد دیکھا جاسکتا ہے، ویرات نے اپنی شیئر کی گئی ٹوئٹ میں اہلیہ کے لیے ’مائے راک ‘کا جملہ استعمال کیا اور دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے بھارتی ٹیم کے آؤٹ ہوجانے کے بعد ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے بھارتی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔