کاروبار
Time 26 نومبر ، 2021

پاکستان میں موبائل فون سے کی جانے والی کالز سستی کردی گئیں

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون سے کی جانے والی کال سستی کردی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آؤٹ گوئنگ کال (یعنی اپنے موبائل سے کسی دوسرے موبائل پر کی جانے والی کال) پر موبائل ٹرمینیشن ریٹس (MTR) 70 پیسے سے کم کرکے 50 پیسے فی منٹ کردی گئی۔

پاکستان میں موبائل فون سے کی جانے والی کالز سستی کردی گئیں

پی ٹی اے کے مطابق یکم جنوری 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ (MTR) 50 پیسے فی منٹ ہوگا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آر میں کمی ٹیلی کام انڈسٹری کے ساتھ مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔

پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ جولائی 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 40 پیسے فی منٹ تک کردیا جائے گا جبکہ جولائی 2023 کے بعد اسے 30 پیسے کردیا جائے گا اور ان اقدامات کے بعد صارفین آف نیٹ کالز پر بھی مزید رعایتیں حاصل کرسکیں گے اور کمپنیز نئی آفرز سامنے لائیں گی۔

اسکرین شاٹ پی ٹی اے ویب سائٹ
اسکرین شاٹ پی ٹی اے ویب سائٹ

خیال رہے کہ عام طور پر آن نیٹ (ایک جیسے نیٹ ورک پر ) کالز سستی پڑتی ہیں جبکہ آف نیٹ (ایک نیٹ ورک سے دوسرے نیٹ ورک) پر کی جانے والی کالز مہنگی ہوتی ہیں۔ ان کالز کے مہنگے ہونے کا سبب MTR ہی ہوتا ہے جس میں اب کمی کردی گئی ہے۔

واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور دیگر سماجی رابطوں کی ایپس کی مقبولیت کے بعد پاکستان میں موبائل سمز سے کی جانے والی کالز اور ایم ایس کی شرح میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور لوگ پیغام رسانی کیلئے ان ایپس کو ہی استعمال کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ ان کے استعمال پر کوئی چارجز نہیں دینے پڑتے صرف انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت پڑتی ہے۔

ان ایپس کے آنے کے بعد سمز سے کالز اور ایس ایم ایس کی تعداد تو کم ہوئی ہے لیکن ٹیلی کام کمپنیوں کے انٹرنیٹ پیکج کا استعمال کافی بڑھ گیا ہے۔

مزید خبریں :