کترینہ نے قریبی دوست اور سلمان خان کی بہن کو شادی کا دعوت نامہ نہ بھیجا

ارپیتا خان اور کترینہ کیف قریبی دوستیں ہیں جنہیں اکثر پارٹیز میں ایک دیکھا جاتا ہے/ فائل فوٹو
ارپیتا خان اور کترینہ کیف قریبی دوستیں ہیں جنہیں اکثر پارٹیز میں ایک دیکھا جاتا ہے/ فائل فوٹو

اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کے دعوت نامے سے متعلق سلمان خان کی بہن ارپیتا خان نے ایک انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ کترینہ اور وکی نے جن مہمانوں کو اپنی شادی کی تقریبات میں مدعو کیا ہے ان میں سلمان خان اور ان کے اہلخانہ بھی شامل ہیں تاہم حال ہی میں سلمان کی بہن سے میڈیا نے اس بارے میں پوچھا۔

ارپیتا سے سوال کیا گیا کہ آپ لوگوں کو کترینہ کی شادی میں بلایا گیا ہے؟ جس پر ارپیتا نے جواب دیا کہ نہیں ہمیں اب تک کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

یہ خبر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کی حیرانی کی انتہا نہ رہی، ساتھ ہی صارفین نے یہ سوال بھی اٹھا دیے کہ ارپیتا جو کترینہ کی خاص دوست ہیں انہیں اب تک دعوت نامہ نہیں دیا گیا تو کیا واقعی ان کی شادی ہو رہی ہے یا یہ محض بھارتی میڈیا کا جھوٹا دعویٰ ہے۔

خیال رہے کہ ارپیتا خان اور کترینہ کیف قریبی دوستیں ہیں جنہیں اکثر پارٹیز میں ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے جب کہ دونوں کی کئی تصاویر بھی وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

مزید خبریں :