سربیا کے بعد پاکستان مشن ڈھاکا میں بھی فنڈز کی کمی کا انکشاف، خط سامنے آگیا

ڈھاکا میں پاکستانی مشن کی جانب سے وزارت خارجہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فنڈز نہ ہونے پر اسکول فیس ادا نہیں کی، ملازمین کے مسائل بڑھ گئے ہیں— فوٹو: فائل
ڈھاکا میں پاکستانی مشن کی جانب سے وزارت خارجہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فنڈز نہ ہونے پر اسکول فیس ادا نہیں کی، ملازمین کے مسائل بڑھ گئے ہیں— فوٹو: فائل

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق ٹوئٹ کے بعد اب فنڈز کی کمی سے متعلق ڈھاکا میں پاکستانی مشن کا خط بھی منظر عام پر آگیا ہے۔

ڈھاکا میں پاکستانی مشن کی جانب سے وزارت خارجہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فنڈز  نہ ہونے پر اسکول فیس ادا نہیں کی، ملازمین کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔

پاکستان مشن کے ہیڈ آف چانسری کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ روپے کی تیزی سے گرتی قدر نے ڈھاکا میں موجود پاکستان مشن میں فنڈز کی شدید کمی کردی ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ فنڈز نہ ہونے سے مشن کے اسکول کی فیس کی ادائیگی نہ کی جاسکی، ایک کروڑ چھ لاکھ روپے جلد از جلد مہیا کیے جائیں، اسکول فیس جمع نہ کرنے کی صورت میں مشن کے افسران اور ملازمین کیلئے مسائل ہوسکتےہیں۔

یہ مراسلہ ہیڈ آف چانسری جہانزیب خان نے لکھا ہے۔

خیال رہے کہ آج سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’مہنگائی تمام پچھلے ریکارڈ توڑ رہی ہے، وزیراعظم سے سوال کیا کہ آپ کیا توقع کرتےہیں بغیر تنخواہ ہم کب تک چپ کرکے کام کرتے رہیں گے؟ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، فیس ادا نہ کرنے کی وجہ سے ہمارے بچوں کو اسکول سے نکالا جارہاہے، کیا یہ ہے نیا پاکستان؟‘

دفتر خارجہ اور پاکستانی سفارتخانہ سربیا نے کہا ہے کہ ہیکرز نے یہ پیغام ڈالا حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

مزید خبریں :