کاروبار
Time 06 دسمبر ، 2021

فی تولہ سونا مزید 250 روپے مہنگا ہوگیا

24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قدر 250 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل
24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قدر 250 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قدر 250 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کا دام 214  روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 10 روپے ہے۔

زیوارت کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط گولڈ کی فی 10 گرام قیمت 97176 روپے ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر گھٹ کر ایک ہزار 780 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔


مزید خبریں :