Time 10 دسمبر ، 2021
پاکستان

خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز بناکر 4 کروڑ روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار

لاہور: خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر 4 کروڑ روپے ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے خاتون کو اس کے شوہر سے طلاق دلوائی اور خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ملزم نے خاتون کی ویڈیوز کی بنا پر اسے طلاق دلوائی اور اس سے پیسے بٹورتا رہا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے خاتون کو بلیک میل کرکے 4 کروڑ روپے اور 50 تولے زیور ہتھیائے، ملزم نے مزید 10 لاکھ لینے کیلئے خاتون کو لاہور بلوایا اور ویڈیوز خاتون کے رشتہ دار کو بھیج دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی عامل بھی ہے اور وہ خاتون سے فون پر مشکل سن کر بھی اس سے پیسے منگواتا رہا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گزشتہ 7 سال سے لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

مزید خبریں :