Time 11 دسمبر ، 2021
پاکستان

کراچی میں صرف ڈھائی ہزار ملزمان 44 ہزار کی پولیس نفری پر بھاری پڑگئے

کراچی میں لوٹ مار اور ڈکیتیوں میں ملوث ڈھائی ہزارکے قریب ملزمان 44 ہزار کی نفری والے محکمہ پولیس کےلیے چیلنج بن گئے۔

کراچی کے شہریوں کو راہ چلتے لٹنے کا خوف ستانے لگا اور گھروں میں بھی ڈکیتیوں کا ڈر ہے۔

رواں برس شہر قائد میں 474 مکانوں میں ڈکیتیاں ہوئیں اور سب سے زیادہ 129 ڈکیتیاں ضلع غربی میں ہوئیں۔

شہر کی سڑکوں پر ڈکیتی کی 3784  وارداتیں ہوئیں جن میں سے صرف 1116 کے معاملات حل ہوئے، چند ملزمان گرفتار ہوئے لیکن سامان کی ریکوری نہ ہونے کے برابر رہی۔

جرائم کی شرح میں مسلسل اضافے نے کراچی والوں کی اذیت بڑھادی ہے۔

مزید خبریں :