Time 11 دسمبر ، 2021
پاکستان

کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل: متاثرہ لڑکیوں کی افغانستان منتقلی کا انکشاف

کوئٹہ میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کے اسکینڈل میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کو افغانستان لے جایا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ خواتین کی بازیابی کیلئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں، ماؤں اور بہنوں کی آبرو سے کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) بلوچستان پولیس کو تفتیش تیز کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

2 ملزمان جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش

علاوہ ازیں کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل میں ملوث 2 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کو  مزید 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

ادھر کوئٹہ میں سول سوسائٹی اور شہریوں کا ویڈیو اسکینڈل کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ویڈیو اسکینڈل میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے،  متاثرہ لڑکیوں کی بحفاظت بازیابی حکومت کی ذمے داری ہے، سائبر کرائم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کو فوری ہٹائے۔

مزید خبریں :