Time 13 دسمبر ، 2021
پاکستان

عدلیہ اور پولیس میں ریفارمز کیلئے محکمہ قانون نے تیزی سے کام نہیں کیا، فواد

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ اور پولیس میں ریفارمز لانے کیلئے جس تیزی سے کام کرنے کی ضرورت تھی، محکمہ قانون نے ویسے کام نہیں کیا اور یہ حکومت کی ناکامی ہے۔

فواد چوہدری نے لاہور پریس کلب میں سینیئر صحافی احمد فراز کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ عدلیہ اور پولیس میں ریفارمز کیلئے محکمہ قانون نے کام نہیں کیا جو حکومت کی ناکامی ہے، عدلیہ میں ریفارمز کیلئے ججز کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے سینیئر صحافی احمد فراز کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ پولیس مقابلے شہباز شریف دور میں کیے گئے، جب بھی شہباز شریف کو دور آیا پولیس مقابلوں میں اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ جو پارٹی یا جماعت پاکستان کے آئین کو مانتی ہے ان کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے، دوسری صورت میں پہلے بھی حکومت لڑی تھی اب بھی لڑے گی۔

لاہور پریس کلب میں پولیس مقابلوں پر کتاب کی رونمائی کی تقریب سے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سابق آئی جی پنجاب چوہدری یعقوب نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :