کاروبار
Time 16 دسمبر ، 2021

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 557  روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار  253 روپے ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا دام 20 ڈالر بڑھ کر  1788 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔


مزید خبریں :