Time 17 دسمبر ، 2021
کاروبار

عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے اضافہ ہوا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپےاضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کے دام 643 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 896 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 21 ڈالر بڑھ کر 1809 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔


مزید خبریں :