Time 23 دسمبر ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 4411 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 4411 پوائنٹس کا اضافہ
بازار میں 85 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 50 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد رہی،فوٹو،فائل

آج  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا  اور کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بڑھوتری 4 اعشاریہ 3 فیصد رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئےکاروباری ہفتے کا آغاز 1800 پوائنٹس اضافے سے ہوا جو کاروبار کے اختتام تک 4 ہزار 411 پوائنٹس ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 924 ہے۔ 100 انڈیکس کاروباری دن میں ایک لاکھ 14 ہزار 189 تک گیا۔

بازار میں 85 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 50 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 487 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 445 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :