Time 22 دسمبر ، 2021
پاکستان

کانووکیشن: گورنر سندھ کی مسلح گارڈز کے ساتھ آمد، خاتون کو بھی اسٹیج سے ہٹادیا گیا

گورنر  سندھ کانووکیشن کی تقریب میں سکیورٹی خدشات کا شکار،کراچی میں سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے کانووکیشن میں عمران اسماعیل اسلحہ بردار گارڈز سمیت اسٹیج  پر  پہنچ گئے،  گارڈز اور  سکیورٹی اہلکار  اسٹیج کے اطراف تعینات رہے، مسلح اہلکاروں نے طلبہ کی معاونت کیلئے اسٹیج  پر موجود خاتون کو بھی ہٹادیا۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی مادرِ علمی کے کانووکیشن میں 528 طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی و  چانسلر  یونیورسٹی گورنر  سندھ عمران اسماعیل تھے جو اتنی تاخیر سے آئے کہ منتظمین کو ان آمد کے بغیر ہی تقریب شروع کرنا پڑی اور جب مہمان خصوصی تشریف لائے تو ایسے آئے کہ سب دیکھتے رہ گئے۔

 طلبہ و اساتذہ نے دیکھا کہ درجن سے زائد سکیورٹی اہلکار پنڈال میں داخل ہوئے اور اسٹیج اور اس کے اطراف کھڑے ہوگئے اور  یہیں بس نہیں کیا بلکہ اسٹاف اور گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی اسٹیج سے دور کردیا گیا۔

کانووکیشن میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے بھی شرکت کی۔ 32 طلبہ کو ایم ایس اور 37 کو  ایم بی اے کی ڈگری دی گئی۔

مزید خبریں :