پاکستان
Time 22 دسمبر ، 2021

کراچی : آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا گیس کی بندش کیخلاف دھرنا

کراچی میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا  گیس کی بندش کیخلاف سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) کے صدر دفتر پر احتجاجی دھرنا جاری ہے ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سندھ کی سستی گیس سے زبردستی مہنگی آر ایل این جی پر منتقل کرایا گیا، 24 گھنٹے فراہمی کا وعدہ کیا مگر  22  دن سے گیس بند ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال پر ایم ڈی ایس ایس جی سی ملنا نہیں چاہتے ،وہ کہتے ہیں کہ وفاقی وزیر سے بات کریں ، اگر وفاقی وزیر سے ملنے جاؤ تو وہ ملاقات نہیں کرتے  جبکہ مہینوں سے میڈیا بھی نشاندہی کررہا ہے مگر کوئی سنتا ہی نہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے سی این جی اسٹیشنز کو مقامی گیس پر منتقل کرکے گیس فراہم کی جائے جبکہ سی این جی شعبے کو بیچی گئی گیس کی اضافی رقم واپس کی جائے۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین نے ایم ڈی ایس ایس ایس جی سی کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

 اس کے علاوہ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ کہتے ہیں کہ گیس کی بندش سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے ، نہ ہمیں اپنی گیس منگوانے دی جاتی ہے نہ حکومت دیتی ہے ۔

مزید خبریں :