Time 27 دسمبر ، 2021
پاکستان

عسکری پارک میں اس وقت کیا کمرشل سرگرمیاں چل رہی ہیں؟

عسکری پارک کا افتتاح سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے کیا تھا جہاں بعد ازاں کمرشل سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے کے ایم سی کے سپرد کیے گئے عسکری پارک میں اس وقت کیا کمرشل سرگرمیاں چل رہی ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق عسکری پارک کے اندر تین شادی ہالز چل رہے ہیں جہاں 300 افراد پر مشتمل ایک شادی ہال کے ریٹ 5 لاکھ روپے ہیں۔

اس کے علاوہ عسکری پارک میں امیوزمنٹ پارک بھی بنایا گیا ہے جس میں ایک فرد کی داخلہ فیس 60 روپے ہے اور پارک میں لگائے گئے مختلف جھولوں کے چارجز علیحدہ ہیں۔

ان سب کے علاوہ عسکری پارک میں مختلف دکانیں اور فوڈ کارنر بھی بنایا گیا ہے جو مختلف تقریبات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی تجاوزات کیس کی سماعت کے دوران عسکری پارک کو دو ہفتوں کے اندر ایم سی کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا۔

مزید خبریں :