01 جنوری ، 2022
آئل ریفائنریز کی بندش کے باعث طیاروں کو درکارجیٹ فیول کی سپلائی میں شدید قلت کا سامنا ہے۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے 15 دن تک درکارمقدار میں اے ون نامی فیول سپلائی سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔
لاہور ائیرپورٹ پر پی ایس او ایوی ایشن حکام نے منیجر ائیرپورٹ سروسز کے نام ای میل جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ متعلقہ سروسز پرووائیڈرز غیرملکی طیاروں کو زیادہ سے زیادہ جیٹ فیول ساتھ لانے کے بارے میں آگاہ کردیں۔
ای میل میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی طیاروں کو صرف لازمی صورت میں فیو ل سپلائی کیا جائے گا اور صورتحال نارمل ہونے پرحسب سابق جیٹ فیول سپلائی بحال کردی جائے گی۔
نوٹ: یہ خبر یکم جنوری 2022 کے روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی