Time 06 جنوری ، 2022
پاکستان

سندھ حکومت کا کراچی کے7 اضلاع میں 25 سے 27 ٹاؤنز بنانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی کے 7 اضلاع میں ٹاؤنز  بنانے کی سفارشات تیارکرلیں ۔

سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق کراچی کے7 اضلاع میں 25سے 27 ٹاؤنز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلع وسطی میں 5 ٹاؤنز  بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کیماڑی میں 3، غربی میں 3 ٹاؤنز بنائے جائیں گے۔

ضلع ملیر میں بھی 3 ٹاؤنز بنانے کی تجویز زیر غورہے جبکہ ضلع کورنگی میں 4 ٹاؤنز اور 37 یونین کمیٹیز  بنائےجانے کا امکان ہے۔

ضلع جنوبی میں 3 ،شرقی میں 5 ٹاؤنز  بنانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :