پاکستان
15 جنوری ، 2012

پشاور پولیس مقابلہ، دو اغوکار ہلاک، ایک پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور …پشاور کے نواحی علاقے دوران پور میں پولیس اور اغواء کاروں کے درمیان مقابلے میں دو اغواکار مارے گئے۔فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق دوران پور میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران اغواکاروں کے گروہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو اغواء کار مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں شوکت علی نامی پولیس اہلکار زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخمیو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مزید خبریں :