سندھ میں 12 سے 18 سال کے طالب علموں کی ویکسی نیشن کرانے کی ہدایات

ویکسی نیشن نہ کروانے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی: محکمہ تعلیم سندھ/ فائل فوٹو
ویکسی نیشن نہ کروانے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی: محکمہ تعلیم سندھ/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسی نیشن سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے صوبے بھر میں 12 سے 18 سال تک کے طلبا و طالبات کی ویکسی نیشن کی ہدایت کردی ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ  12 سے 18 سال تک کے طلبا وطالبات کی کورونا ویکسی نیشن لازمی کروائی جائے اور ویکسی نیشن نہ کروانے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


مزید خبریں :