12 جنوری ، 2022
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران غیر متعلقہ شخص اسمبلی ہال میں داخل ہوگیا۔
پینل آف چیئر امجد نیازی نے سکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی کہ چیک کیا جائےکہ یہ آدمی کون ہے۔پینل آف چیئر نے حکم دیا کہ سکیورٹی اس شخص کو ہال سے باہر پھینک دے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع خالی حکومتی بینچز کی ویڈیو بناتے رہے جس پر پینل آف چیئر نے آغا رفیع کو ویڈیو بنانے سے روک دیا۔
دوران اجلاس قومی اسمبلی کے ایوان میں غیر متعلقہ شخص کی آمد نے سیکورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان بھی کھڑے کردیے ہیں۔