پاکستان
Time 14 جنوری ، 2022

فواد چوہدری اور مریم اورنگزیب نے ایک دوسرے پر تنقید کیلئے شعروں کا سہارا لے لیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک دوسرے پر تنقید کیلئے شعروں کا سہارا لے لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے شاکر شجاع آبادی کا شعر ’توں شاکر  آپ سیانا ایں ساڈے چہرے پڑھ حالات نہ پچھ‘ لکھ دیا اور مِنی بجٹ کے دوران لی گئی اپوزیشن ارکان کی تصویر شیئر کردی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ  کہا پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست ہوئی ، 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے ، ن لیگ اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری انتخاب ثابت ہوگا۔

مریم اورنگزیب کے جوابی اشعار

فواد چوہدری اور مریم اورنگزیب نے ایک دوسرے پر تنقید کیلئے شعروں کا سہارا لے لیا

ترجمان ن لیگ مریم اورنگ زیب نے بھی شاعرانہ تبصرہ  کرتے ہوئے راحت اندوری کے شعر میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ

‎جھوٹوں نے جھوٹوں سے کہا ہے سچ بولو

‎سرکاری اعلان ہوا ہے سچ بولو

گھر کے اندر جھوٹوں کی اِک منڈی ہے

‎دروازے پر لکھا ہوا ہے سچ بولو

مریم اورنگزین نے مزید کہا کہ عوام معاشی تباہی، بے روزگاری اور مہنگائی برپا کرنے والے چہرے پہچان چکے ہیں۔


مزید خبریں :