29 اکتوبر ، 2012
واشنگنٹن…ٹورنٹو ائرپورٹ پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو امریکی حکام کی جانب سے نیویارک جانے سے روکے جانے کے دو روز بعد امریکی محکمہ خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے اور امریکی محکمہ خارجہ عمران خان کو امریکہ میں خیرمقدم کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں عمران خان کو ٹورنٹو ایئر پورٹ پر روکے جانے کا علم ہے،واقعے کے روز جیونیوز کے نمائندے نے امریکی محکمہ خارجہ سے استفسار کیا تھا کہ یہ کیا معاملہ ہے جس کے جواب میںآ ج ایک مختصرسا بیان جاری کیا گیا ہے۔