پاکستان
29 اکتوبر ، 2012

پاکستان، برطانیہ اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کی ملالہ سے ملاقات

پاکستان، برطانیہ اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کی ملالہ سے ملاقات

برمنگھم … پاکستان، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ رحمان ملک، ولیم ہیگ اور شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کوئن ایلزبتھ اسپتال برمنگھم میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی ہے۔ سوات میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونی والی ملالہ یوسف زئی برمنگھم کے کوئن ایلزبتھ اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں پاکستانی، برطانوی اور متحدہ عرب امارات کے وزراء رحمان ملک، ولیم ہیگ اور شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ملالہ سے ملاقاتک کی۔ وزراء نے اسپتال کے ڈائریکٹر روزر اور ملالہ کے والد سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا ہے کہ ملالہ کی تیزی سے اور مکمل صحتیابی ہماری ترجیح ہے، ملالہ کی طرح اپنے حقوق کیلئے لڑنے والی خواتین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے اس موقع پر کہا کہ ملالہ کا علاج کرنے پر ڈاکٹرز اور انتظامیہ کے مشکور ہیں۔

مزید خبریں :