پاکستان
29 اکتوبر ، 2012

خیبر ایجنسی میں جھڑپیں، 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، 6 لاشیں برآمد

خیبر ایجنسی میں جھڑپیں، 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، 6 لاشیں برآمد

خیبر ایجنسی … خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، کارروائی کے دوران 2 اہل کار جاں بحق ہوگئے جبکہ علاقے سے 6 افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ تحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ میں شدت پسندوں کے خلاف جاری فورسز کی کارروائی میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ فورسز نے شدت پسندوں کے زیر اثر علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ فورسز اب شلوبر اور ملک دین خیل کے علاقوں میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔ شدت پسندوں کے جھڑپ کے دوران ایک سیکیورٹی اہل کار جاں بحق ہوگیا جبکہ شلوبر کے علاقے میں روڈ کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک اہل کار جاں بحق ہوا، باڑہ کے علاقے نالہ خوڑ سے 6 افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ ادھر لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے شیخان میں شدت پسندوں نے ایف سی اہلکار کو قتل کردیا۔

مزید خبریں :