Time 19 جنوری ، 2022
پاکستان

ڈاکٹرطارق بنوری نے چیئرمین ایچ ای سی کا چارج دوبارہ سنبھال لیا

گزشتہ روز اسلام آبادہائیکورٹ نے طارق بنوری کو بطور چیئرمین ہٹانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیا تھا— فوٹو:فائل
گزشتہ روز اسلام آبادہائیکورٹ نے طارق بنوری کو بطور چیئرمین ہٹانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیا تھا— فوٹو:فائل 

عدالتی فیصلے کے بعد ڈاکٹر طارق بنوری نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا چارج دوبارہ سنبھال لیا۔

چیئرمین ایچ ای سی کے مطابق اعلیٰ تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے مل کر اقدامات کیےجائیں گے اور تمام اسٹیک ہولڈرز، یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز سے مل کر اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کے تمام ملازمین کے مسائل فوری حل کیےجائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آبادہائیکورٹ نے طارق بنوری کو بطور چیئرمین ہٹانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیا تھا۔

مزید خبریں :