30 اکتوبر ، 2012
فیصل آباد…فیصل آباد کے علاقے فریدآباد میں عید کے تیسرے روز منگنی کی ایک تقریب پرشراب کے نشے میں دھت افراد نے دھاوا بول دیا۔اورخواتین کوچھیڑنے سے منع کرنے پرتقریبمیں ہنگامہ کردیا،تقریب کے شرکا نے بتایا کہ ان اوباشوں کو خواتین اور بچیوں سے چھیڑ چھاڑ سے منع کیا گیا تھا جس پر یہ صورتحال پیدا ہوئی اور پولیس نے بھی انکے خلاف اب تک کارروائی نہیں کی ہے۔شرکاء تقریب کے مطابق دس سے زائدملزمان نے تقریب کے شرکاسے بدتمیزی کی تھی۔