کھیل
Time 23 جنوری ، 2022

دوسرے ون ڈے میں نیدرلینڈز کو شکست، افغانستان کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل

افغانستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیدرلینڈز کو 48 رنز سے شکست دیکر س3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کی۔ افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6  وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔

اوپنر رحمان اللہ گرباز نے 103 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حشمت اللہ شاہدی دوسرے نمایاں بیٹر رہے جنہوں نے 54 رنز بنائے۔

238 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کے اوپنر اسکاٹ ایڈورڈز کے علاوہ ٹیم کے بقیہ بیٹرز مجیب الرحمٰن کی عمدہ بولنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکے۔

اسکاٹ ایڈورڈز نے 86رنز کی اننگز کھیلی۔

نیدرلینڈز کی ٹیم 48 ویں اوورز میں 189رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے 48 رنز سے شکست ہوئی۔

اس فتح کے ساتھ ہی افغان ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی۔

افغان بولر مجیب الرحمان نے 32 رنز کے عوض 4 ، فرید احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :