پاکستان
Time 24 جنوری ، 2022

پنجاب یونیورسٹی میں امتحانات میں ہلڑ بازی کے الزام میں 50 سے زائد طلبا گرفتار

پنجاب یونیورسٹی میں جاری امتحانات میں ہلڑ بازی کے الزام میں 50 سے زائد طلبا کو گرفتار کرلیا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق گرفتار طلبا نے فزیکل ایجوکیشن کے پرچےکے دوران کمرہ امتحان میں گھسنےکی کوشش کی،گرفتار طالب علم جاری امتحانات میں اپنے ساتھی کو امتحان دلوانے اکٹھے ہوئے تھے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ گرفتار ہونے والوں میں وہ طلبا بھی ہیں جنھیں ہنگامہ آرائی پر نکالا جاچکا ہے اور ان کےخلاف مقدمات درج تھے، گرفتار طالب علموں کا تعلق ایک طلبا تنظیم سے ہے۔

دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہےکہ یونیورسٹی میں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائےگا۔

مزید خبریں :