دنیا
Time 24 جنوری ، 2022

مغربی افریقا کےملک برکینافاسو میں فوج نے اقتدارپرقبضہ کرلیا

فوج نے صدر روچ کابورے کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد جاری بیان میں کہا کہ برکینا فاسو کی حکومت اور پارلیمنٹ کوتحلیل کردیا گیا ہے— فوٹو: فائل
فوج نے صدر روچ کابورے کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد جاری بیان میں کہا کہ برکینا فاسو کی حکومت اور پارلیمنٹ کوتحلیل کردیا گیا ہے— فوٹو: فائل

مغربی افریقا کےملک برکینافاسو میں فوج نے اقتدارپرقبضہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوج نے صدر روچ کابورے کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد جاری بیان میں کہا کہ برکینا فاسو کی حکومت اور پارلیمنٹ کوتحلیل کردیا گیا ہے۔

فوج نے ٹی وی پر اعلان کیا کہ برکینا فاسو کی تمام سرحدیں بند کردی گئی ہیں، مناسب وقت میں آئینی نظام کی طرف واپس آئیں گے۔

فوج کے مطابق اس دوران جتنے بھی لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے وہ سب محفوظ مقام پر ہیں۔

معزول صدر  روچ کابورے کہاں ہیں اس حوالے سے فوج نے کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔

مزید خبریں :