Time 25 جنوری ، 2022
پاکستان

اسلام آباد جوڑے پر تشدد کیس: متاثرہ لڑکے اور لڑکی کا دعویٰ پولیس نے مسترد کردیا

اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد کیس میں پیچھے ہٹنے والے متاثرہ لڑکے اور لڑکی کا دعویٰ تفتیشی افسر نے مسترد کردیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ای الیون  میں لڑکا اور لڑکی تشدد کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عطاربانی نے کی۔

ملزم کے وکیل نےجرح کے دوران تفتیشی افسرانسپکٹرشفقت نے کہا کہ متاثرہ لڑکا اور لڑکی خود8 جولائی کوپولیس کے پاس آئے، متاثرہ لڑکا تین بار شامل تفتیش ہونے کیلئے تھانے آیا جبکہ متاثرہ لڑکی وویمن تھانے سے جائے وقوعہ پرپولیس کے ساتھ گئی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ متاثرہ لڑکے نے اپنے اور متاثرہ لڑکی کے کپڑے خود پولیس کے حوالے کیے۔

تفتیشی افسر نے متاثرہ جوڑے سے سادہ کاغذ پر دستخط لیےجانےکے بیان کو بھی غلط قراردیا اور عدالت کو بتایاکہ دو افراد متاثرہ جوڑےکی ویڈیو بنارہے تھے لیکن نہیں معلوم کس موبائل سے ویڈیو وائرل ہوئی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :