پاکستان
Time 26 جنوری ، 2022

تارکین وطن کو ائیرپورٹس پر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملکی ائیرپورٹس پر رہنمائی اور مدد کے لیے سہولتیں دینے کےلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

سی اے اےکے مطابق سات انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر تارکین وطن پاکستانیوں کی مدد کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں جہاں بیرون ملک مقیم شہریوں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولتیں میسر ہوں گی۔

کراچی لاہور  اور اسلام آباد سمیت 7 انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر مقرر  ٹرمینل منیجرز  بطور فوکل پرسن خدمات انجام دیں گے جبکہ سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر فیسیلی ٹیشن تمام مقرر کیے گیے فیسلی ٹیشن ٹرمینل منیجرز کے سربراہ ہوں گے۔

سی اے اے کے مطابق مقرر کیا گیا سی اے اے عملہ ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی رہنمائی اور مدد کرے گا۔

مزید خبریں :