Time 26 جنوری ، 2022
پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ کو دل کی تکلیف، اسپتال منتقل

مراد علی شاہ کا اسپتال میں سی ٹی این جی اور سیریم ٹیسٹ کیاگیا، ذرائع— فوٹو:فائل
مراد علی شاہ کا اسپتال میں سی ٹی این جی اور سیریم ٹیسٹ کیاگیا، ذرائع— فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دل کی تکلیف کے باعث کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق مرادعلی شاہ کا اسپتال میں سی ٹی این جی اور سیریم ٹیسٹ کیاگیا جس کے بعد انہیں واپس وزیراعلیٰ ہاؤس لےجایاگیا۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ مراد علی شاہ اپنے گھر پر ہیں اور خیریت سے ہیں۔

مزید خبریں :