Time 27 جنوری ، 2022
پاکستان

کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد میں معمولی کمی، پشاور میں شرح 35 فیصد سے تجاوز کر گئی

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں معمولی کمی آئی ہے تاہم پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 35 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح کچھ یوں رہی۔

کراچی میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 26.32 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ لاہور میں یہ شرح 15.25 فیصد رہی۔

گلگت بلتستان میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 21.43 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 35.89 فیصد تک پہنچ گئی۔

اس کےعلاوہ میر پور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 8.02، حیدرآباد میں 22.41 فیصد اور اسلام آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 16.76 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

راولپنڈی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12.29 فیصد، بہاولپور میں 5.61 فیصد اور گوجرانوالہ میں یہ شرح 3.26 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی شرح 12 فیصد کے قریب ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :