کاروبار
Time 28 جنوری ، 2022

آٹے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے

آٹے کی قیمت کو  پھر پر لگ گئے، حیدرآباد میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 120 روپے مہنگا ہو کر 1600 روپے تک پہنچ گیا۔

کراچی میں 1560 روپے، کوئٹہ میں 1470 روپے، سکھر میں 1420 روپے اور لاڑکانہ میں 1380 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں آٹے کا تھیلا 1100 روپے تک میں فروخت ہونے لگا۔

مزید خبریں :