Time 31 جنوری ، 2022
پاکستان

وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس کل نہیں ہوگا

وزیراعظم عمران خان نے کل بہاولپور کے دورے کا فیصلہ کیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
وزیراعظم عمران خان نے کل بہاولپور کے دورے کا فیصلہ کیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس کل نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مصروفیات کے باعث کل کابینہ کا اجلاس نہیں ہوگا اور کابینہ اجلاس کے لیے سمریز بھی وزارتوں سے نہیں منگوائی گئی ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے کل بہاولپور کے دورے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ صحت انصاف کارڈ کی تقریب میں شریک ہوں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

مزید خبریں :